ووٹرز کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن نے مزید 5 روز مانگ لیے

ضلع وسطی میں کا م مکمل ہو چکا، تحریری درخواست کا جواب آج آ جائے گا، محبوب انور

ضلع وسطی میں کا م مکمل ہو چکا، تحریری درخواست کا جواب آج آ جائے گا، محبوب انور فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی میں گھرگھر جاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کاکا م مکمل کرنے کے لیے مزید پانچ روزکی مہلت مانگ لی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ محبوب انورکے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر 95فیصد ووٹرز کی تصدیق کاکام ہوگیاہے جبکہ ضلع وسطی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کام مکمل کیاجاچکاہے۔




پیرکوکراچی میں گھر گھر جاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام کا آخری دن تھا۔صوبائی الیکشن کمشنرنے بتایاکہ مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرانتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل کی تکمیل کے لیے مزید پانچ روز کی توسیع کی درخواست کردی ہے،منگل کی صبح جواب آجائے گا، تصدیق کنندگان بدستورکام کریں گے، ضلعی الیکشن کمشنرز کے مطابق ضلع شرقی میں 90فیصد، ضلع غربی میں 99فیصد اور ضلع ملیر میں بھی 99فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔
Load Next Story