عائشہ احد معاملہ حمزہ شہبازکی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عائشہ احد سے نکاح نامے کو چھپانے پرحمزہ شہبازصادق اورامین نہیں رہے، درخواست گزار

عائشہ احد کے الزامات کی تصدیق کے لیے نواز شریف، کلثوم نواز، شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے، استدعا : فوٹو: فائل

حمزہ شہباز کی نااہلی اورعائشہ احد معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عائشہ احد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی اور تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عائشہ احد کے بقول ان کے پاس بھی میسجز اور ثبوت موجود ہیں، عائشہ احد کے نکاح نامے کو چھپانے پرحمزہ شہبازصادق اورامین نہیں رہے۔ عائشہ احد کے الزامات پر وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم سے عائشہ احد کے الزامات پر بھی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عائشہ احد کے الزامات کی تصدیق کے لیے نواز شریف، کلثوم نواز اور شہباز شریف کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو صاف و شفاف تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے جب کہ حمزہ شہباز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی اہلیت فیصلہ آنے تک منسوخ کرے۔
Load Next Story