ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کی تنزلی جدیجا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر موجود ہیں
آئی سی سی نے ٹیموں اور پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
پاکستانی بیٹسمین اظہر علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ رویندرا جدیجا نمبر ون آل راﺅنڈر بن گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 3-1 سے اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت بدستور سرفہرست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اسٹیو سمتھ بدستور سرفہرست جبکہ چتیشور پجارا تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بولنگ میں رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن نے روی چندرن ایشون کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے، پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹیسٹ رینکنگ؛ اظہر علی ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے
آل راﺅنڈرز میں جدیجا شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آ گئے ہیں، ایشون ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، معین علی بدستور چوتھےاور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔