میمو کیس سریم کورٹ کا حسین حقانی کی آمد پر سیکیورٹی امور طے کرنے کا حکم
عدالت کا سیکریٹری داخلہ کی غیرحاضری پر اظہار برہمی، کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی۔
سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں سیکریٹری داخلہ کو حسین حقانی کی آمد پر سیکیورٹی کے امور طے کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وفقہ کردیا تاہم کچھ دیر بعد عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حسین حقانی کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔