بھارت میں کرکٹ پر جوئے کو قانونی حیثیت دینے پر رائے طلب

لودھا پینل نے سفارش کی تھی کہ کرکٹ پر جوئے کو قانونی شکل دینے سے غیرقانونی سٹہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی

لودھا پینل نے سفارش کی تھی کہ کرکٹ پر جوئے کو قانونی شکل دینے سے غیرقانونی سٹہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ فوٹو : فائل

بھارتی لاکمیشن نے کرکٹ پر جوئے کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے اسٹیٹ ایسوسی ایشنز سے رائے طلب کرلی۔

بی سی سی آئی میں بدانتظامی اور کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کے بعد لودھا پینل نے سفارش کی تھی کہ کرکٹ پر جوئے کو قانونی شکل دینے سے غیرقانونی سٹہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں

سپریم کورٹ نے یہ معاملہ لاکمیشن کے سپرد کیا تھا، اس کمیشن نے اپنی سفارشات جمع کرانے سے قبل اسٹیٹ ایسوسی ایشن سے بذریعے خط معاملے پر رائے طلب کی ہے۔
Load Next Story