پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےشہباز شریف

شہری میٹرو بس پر سفر کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سلیقے سے سفر کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،شہبازشریف

شہری میٹرو بس پر سفر کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سلیقے سے سفر کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سسٹم عوام کا اثاثہ ہے، جو عام آدمی کیلئے چلائی گئی ہے اور اس کی حفاظت بھی عوام کی ذمہ داری ہے۔


ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک لاہور میں میٹرو بس سسٹم کے امور سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری میٹرو بس پر سفر کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سلیقے سے سفر کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

شہبازشریف نے ہدایت کی کہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےجبکہ مسافروں کی رہنمائی کے لئے ارکان بس اسٹیشنز پر موجود رہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story