جعلی ڈگریوں کا کاروبار کرنے والا نجی کالج کا پرنسپل گرفتار نیب

نیب کا افسر طالب علم بن کرگیا اورایم بی اے کی جعلی ڈگری کے لئے بات کی توکالج پرنسپل 2لاکھ کے عوض ڈگری دینے پرتیارہوگیا

نجی کالج کا پرنسپل 2 لاکھ روپے کے عوض نیب کے افسر کو جعلی ڈگری دینے پر رضا مند ہوگیا، فوٹو: فائل

نیب نے گارڈن ٹاؤن میں واقع نجی کالج پر چھاپہ مار کر جعلی ڈگریوں کا کاروبار کرنے والے پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔


نیب پنجاب کو اطلاع ملی کہ گارڈن ٹاؤن میں واقع نجی کالج میں جعلی ڈگریاں تیار کرنے کا کام کیا جارہا ہے جس پر نیب کا افسر طالب علم بن کر وہاں پہنچا اور پرنسپل نواز سے ایم بی اے کی جعلی ڈگری حاصل کرنے کے لئے بات کی تو پرنسپل 2 لاکھ روپے کے عوض جعلی ڈگری دینے پر رضا مند ہوگیا۔

نیب افسر نے ایڈوانس ادائیگی کی رسید بنوائی جس کے بعد نیب کی ٹيم نے پرنسپل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جعلی ڈگریاں برآمد کر لیں۔
Load Next Story