نجم سیٹھی بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

نجم سیٹھی تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

معروف مبصر نجم سیٹھی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


یہ بھی پڑھیے: نجم سیٹھی کے بدستور قانونی مسائل میں الجھنے کا خدشہ

نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی، جب کہ ریجنز میں لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور ایڈہاک کا شکار فاٹا شامل ہیں۔ پی سی بی کے نئے سربراہ کی سلیکشن کیلیے نئے گورننگ بورڈ کے چند ارکان کی گزشتہ روز ہی لاہور آمد ہوگئی تھی، جب کہ دیگر ارکان بدھ کو اجلاس کیلیے پہنچے۔

Load Next Story