برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے برطانوی وزیراعظم
پاک برطانیہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتی ہوں اورپاکستان کے وزیر اعظم مل کر کام کروں گی، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اوراپنے تاریخی تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئے مل کرکام کرنے کی منتظرہیں۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ خط میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اور رہے گا، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آپ کے ساتھیوں سے مل کرکام کررہی ہوں، پاک برطانیہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہوں اور آپ کے ساتھ مل کرکام کروں گی۔
تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہم باہمی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام منعقد کر رہے ہیں جب کہ اپنے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔