پیرس میں کار سوار نے 6 فرانسیسی فوجیوں کو کچل دیا
فوجیوں کو گاڑی سے کچلنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
ISLAMABAD:
فرانس میں کار سوار حملہ آور 6 فوجیوں کو کچل کر فرار ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے لووا لووا پیرے ميں حملہ آور نے اپنی سیاہ بی ایم ڈبلیو چھاؤنی سے نکلنے والے انسداد دہشت گردی شعبے کے فوجیوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فرانس میں برقع پوش مسلم خواتین پر حملوں میں اضافہ
حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے تاہم ڈرائیور کی گرفتاری اور تفتیش تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پیرس میں پولیس پر حملے کی کوشش، حملہ آور ہلاک
سرکاری ترجمان کے بیان کے مطابق گاڑی نے جان بوجھ کر فوجيوں کو نشانہ بنايا ہے۔ فرانسیسی استغاثہ کے مطابق اقدام قتل اور دہشت گردی کے پہلو سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فرانس میں 48 گھنٹے تک جاری پولیس آپریشن میں 3 حملہ آوروں سمیت7 افراد ہلاک
پولیس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس کی بیرک کے قریب سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں بیٹھا ایک شخص انتظار کررہا تھا اور پھر جیسے ہی فوجی باہر نکلے وہ تیزی سے گاڑی بھگاتا ہوا آیا اور فوجیوں کو روند کر فرار ہوگیا۔
فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ واضح رہے کہ فرانس میں یہ خصوصی فورس 2015 میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔