شمالی کوریا امریکا کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے امریکی وزیر دفاع

شمالی کوریا نے چند ہفتے قبل میزائل ٹیسٹ کیے اور اب ایٹمی دھماکا کیا جو امریکا کے لئے خطرے کی علامت ہے، لیون پنیٹا

امریکا ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،امریکی وزیردفاع فوٹو: فائل

MANCHESTER:
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اب امریکا کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے تاہم ہم اس خطرے سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔


امریکی افواج کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند ہفتے قبل میزائل ٹیسٹ کیے اور اب ایٹمی دھماکا کیا جو امریکا کے لئے خطرے کی علامت ہے تاہم ہم اس خطرے سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 2006اور2009کے بعد آج تیسرا ایٹمی دھماکا کیا جس کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کے حوالے سے گزشتہ روز امریکا، چین اور جنوبی کوریا کو آگاہ کردیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story