کابل خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے 8 شدت پسند ہلاک بھاری اسلحہ برآمد
حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد مغربی سفارتخانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انٹیلی جنس
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کرنے والے 8 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جھڑپ کے بعد ہلاک کیا گیا ہے جو کابل میں مغربی سفارتخانوں پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
جمعرات کو علی الصبح سکیورٹی فورسز نے وسطی کابل کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، کارروائی کے وقت درجنوں گھر خالی کروا لیے گئے تھے، افغان حکام کے مطابق جائے واردات سے بارود سے بھری تین گاڑیاں، خودکش جیکٹیں، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور مشین گنیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ کابل کے پولیس سربراہ محمد ایوب سالنگی نے بتایا کہ بدھ کی رات تین شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں شہری علاقوں میں حملوں کی ہدایات دی گئی تھیں۔ افغان انٹیلی جنس ایجسنی کے ترجمان لطیف اللہ مشال نے کہا یہ دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ تھا جسے ہم روکنے میں کامیاب ہو گئے۔