غزہ کار بم دھماکے میں القسام بریگیڈ کا مجاہد شہید
مسجد صالحین کے قریب کار میں غلطی سے دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، ذرائع
غزہ کی پٹی میں ایک کار بم دھماکے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر بائیس سالہ ایمن یحیی الشرفا شہید ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح کار میں دھماکہ غلطی سے ہوا جس میں ایمن الشرفا جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایمن یحیی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ غزہ سٹی کی زیتون کالونی میں مسجد صالحین کے قریب کار میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زخمیوں میں سے ایمن یحیی الشرفا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔