پی ایس ایل پرفکسنگ کا داغ لگا کرسیٹھی خود چیرمین بن گئے جاوید میانداد
نجم سیٹھی نےفکسنگ کے شواہد موجود ہونے کا اعتراف کیا تھا پھربھی ملوث کھلاڑی صرف تحقیقات سےگزر رہےہیں، میانداد
سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے نجم سیٹھی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل پرفکسنگ کا داغ لگایا اورخود بورڈکے چیئرمین بن گئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے معروف بیٹسمین اور پی سی بی کے سابق ڈی جی جاوید میانداد نے کہا کہ نجم سیٹھی میچ فکسنگ کے حوالے سے تمام شواہد موجود ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں جب کہ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی تاحال صرف تحقیقات سے ہی گزر رہے ہیں۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی سے بھی پوچھا جائے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں تو اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے، وہ آئین کے پیچھے نہ چھپیں، سابق کرکٹرز کی بورڈ میں نمائندگی کیلیے آئین میں ترمیم کی جائے، انہوں نے تجویز پیش کہ بورڈ کے تمام ریجنز کاسربراہ سابق کرکٹرز کو ہونا چاہیے، اگر ہاتھ پیر باندھ کر مجھے پی سی بی میں کوئی عہدہ دیا گیا تو ہرگز قبول نہیں کروںگا۔