سعودی ائرلائن میں نیکر اور چست لباس پر پابندی عائد
مسافروں کے ایسا لباس پہننے کی ممانعت ہے جس سے دوسروں کو تکلیف اور پریشانی ہو، سعودی ائر لائن
سعودی ائر لائن نے اپنی پروازوں میں مردوں کے نیکر پہننے اور عورتوں کے چست لباس پہننے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی ائرلائنز نے اپنی پروازوں میں سفر کے لیے لباس کا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے خواتین کے سلیو لیس (بغیر آستین) اور برہنہ ٹانگوں والا لباس پہننے جب کہ مردوں کے چھوٹی نیکر پہننے پر پابندی لگادی۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں خواتین نیوز اینکرز کے لباس سے متعلق ضابطہ اخلاق کا اعلان کردیا گیا
سعودی ائر لائن نے ویب سائٹ پر جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا کہ مسافروں کے ایسا لباس پہننے کی ممانعت ہے جس سے دوسروں کو تکلیف اور پریشانی ہو۔ ائرلائنز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ایسا لباس نہ پہنیں جن سے ان کی ٹانگیں اور بازو نظر آئیں، نیز وہ بہت چست اور بہت باریک کپڑے بھی نہ پہنیں جب کہ مرد حضرات ایسی نیکریں نہ پہنیں جس میں ان کی ٹانگی ننگی رہیں۔
سعودی ائرلائنز نے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا کہ مسافروں کے نشے میں دھت ہونے یا ننگے پاؤں ہونے کی بھی ممانعت ہے۔ ایئر لائن نے کہا کہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انتظامیہ مسافروں کو پرواز سے اتارنے کا حق رکھتی ہے۔