لندن میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی برطانیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے پر برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے ملاقات میں افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
لندن میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی برطانوی ہم منصب سےملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے، انہوں نے افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا۔


اس موقع پروزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور اس حوالے سے ہم افغان امن کونسل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو ٹریننگ کے زریعے بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے پر برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برطانیہ کی حکومت کی خدمات کو بھی سراہا۔

Recommended Stories

Load Next Story