نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سرفراز کراچی وائٹس اور حفیظ لاہور بلوز کی قیادت کریں گے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 25 اگست سے 10 ستمبر تک ملتان اور فیصل آباد میں منعقد ہوگا

فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق کریں گے اور اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم ہوں گے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گیا جب کہ ایونٹ کا پہلا مرحلہ 25 سے 31 اگست تک ملتان اور دوسرا 4 سے 10ستمبر تک فیصل آباد میں ہو گا۔

کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، انور علی، رومان رئیس ریجن کی طرف سے منتخب چار کرکٹرز تھے، ڈرافٹ کے تحت خرم منظور، شاہد یوسف پریمیئم بیٹسمین، میر حمزہ، تابش خان پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں حارث سہیل، ذوالفقار بابر، دانش عزیز، اعظم حسین، جاہد علی کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ابرار احمد کو ایمرجنگ پلیئر کی حیثیت سے جگہ ملی۔

لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ، وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمر اکمل ریجن کی طرف سے نامزد ہوئے۔ سمیع اسلم، آصف علی، آصف ذاکر پریمیئم بیٹسمین، احسان عادل، محمد عرفان (فاٹا) پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، عامر یامین، بلال آصف، عماد بٹ، رضا علی ڈار اور اظہر علی کا بھی اسی ٹیم کیلیے انتخاب کیا گیا۔ حسان خان ایمرجنگ پلیئر کی حیثیت سے توجہ کا مرکز ٹھہرے۔

لاہور بلوز کے کپتان محمد حفیظ، بابر اعظم، احمد شہزاد اور حسین طلعت کو ریجن کی طرف سے نامزد کیا گیا، امام الحق، طیب طاہر، عابد علی پریمیئم بیٹسمین، خالد عثمان، عاطف جبار پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، محمد عامر، جنید خان، آغا سلمان، سعد نسیم، عدنان اکمل کو بھی سکواڈ میں جگہ ملی۔ ایمرجنگ پلیئر کے طور پر غلام مدثر منتخب ہوئے۔


فیصل آباد ریجن کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، آصف علی، فہیم اشرف ریجن کی طرف سے نامزدہ کردہ چار پلیئرز ہیں، ڈرافٹ کے تحت صہیب مقصود، عمران بٹ، خرم شہزاد پریمیئم بیٹسمین، محمد سمیع، تاج ولی پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، یاسر شاہ، علی وقاص، عمران خالد، علی شان کو سکواث میں شامل کیا گیا۔ اسد رضا کو ایمرجنگ پلیئر کے طور پر شامل ہوئے۔

اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم، حسن علی، زوہیب احمد، سرمد بھٹی ریجن کی طرف سے نامزدہ کردہ چار پلیئر ہیں۔ ڈرافٹ کے تحت نعمان انور، عادل امین، شان مسعود پریمیئم بیٹسمین، راحت علی، عمر گل پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، دیگر پلیئرز میں شعیب ملک، روحیل نذیر، علی سرفراز، شہزاد اعظم ، فیضان رضا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ارسل شیخ ایمرجنگ پلیئر کے طور پر ٹیم میں منتخب ہوئے۔

راولپنڈی کے کپتان عمر امین، سہیل تنویر، شاداب خان اور محمد نواز ریجن کی طرف سے نامزد ہوئے، فواد عالم، زین عباس، احسن علی پریمیئم بیٹسمین، محمد عرفان جونیئر، محمد عباس پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، سکواڈ میں افتخار احمد، محمد اصغر، رمیز عزیز، ناصر نواز، عدنان غوث اور ایمرجنگ پلیئر عمیر مسعود کو بھی شامل کیا گیا۔

پشاور کے کپتان محمد رضوان، زوہیب خان، اسرار اللہ اور عمران خان ریجن کی طرف سے نامزد تھے، دیگر 11 پلیئرز میں رفعت اللہ، مصدق احمد، نوید یاسین پریمیئم بیٹسمین، وقاص مقصود، محمد عمران پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، فخر زمان، سہیل خان، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، عثمان قادر کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ایمرجنگ کرکٹ کی نشست سیف بدر سے پُر کی گئی۔

فاٹا کے کپتان عثمان شنواری، ریحان آفریدی، آصف آفریدی، خوشدل شاہ ریجن کی طرف سے نامزدہ کردہ چار پلیئرز ہیں۔ڈرافٹ کے تحت مختار احمد، نوید ملک، اویس ضیا، بلاول بھٹی، ثمین گل پریمیئم بولرز منتخب ہوئے، ٹیم میں اسامہ میر، حماد اعظم، محمد نعیم، نبی گل، عرفان رشید کو بھی جگہ ملی۔ شاہین شاہ کی خدمات بطور ایمرجنگ پلیئر حاصل کی گئیں۔
Load Next Story