نہر میں20 فٹ چوڑا شگاف سڑک کا بڑا حصہ بہہ گیا
لوگوں کی آمدورفت معطل،9 گھنٹے کی کوششوں کے بعد شگاف کو پر کیا گیا
کنری کے نواح میں میمن کنری کے قریب راہمور شاخ میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
جس کے باعث سڑک کا ایک بڑا حصہ بھی پانی میں بہہ گیا اور لوگوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔محکمہ آبپاشی کے عملے نے9 گھنٹے کی کوششوں کے بعد شگاف پُر کیا،شگاف سے بڑے پیمانے پر پانی ضائع ہو گیا جس کی وجہ سے آبادگار اپنی فصلیں سیراب نہ کر سکے۔
آبادگاروں نے بتایا کہ ہر سال شاخوں کی بھل صفائی کیلیے حکومت کروڑوں روپے جاری کرتی ہے مگر بھل صفائی کرانے کے بجائے یہ رقم ہڑپ کرلی جاتی ہے اور شاخ کے پشتے کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑنا معمول بن گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک نہروں کی سالانہ وارا بندی کی وجہ سے پہلے ہی ان کی فصلیں سوکھ رہی تھیں اب شگاف پڑنے سے ان کو مذید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بندش کے بعد شاخ کھلتے ہی شگاف پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر آبپاشی سے اپیل کی کہ راہمور شاخ کی بھل صفائی کر کے ان کے پشتے مضبوط کیے جائیں۔