کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام کیلیے روسی کمپنیوں سے معاہدہ
انٹرراد انجینئرنگ، حماش اپارٹ وفدکی او جی سی ایل چیف سے ملاقات، تفصیلی بریفنگ دی گئی
PESHAWAR:
او جی سی ایل خیبرپختونخوا نے ضلع کوہاٹ میں آئل ریفائنری قائم کرنے کیلیے روسی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے مطابق روسی کمپنیاں ضلع کوہاٹ میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کرنے کیلیے سرمایہ کاری کریں گی۔ اس سلسلے میں دو روسی کمپنیوں انٹرراد انجینئرنگ اورحماش اپارٹ پر مشتمل کنسورشیم کے وفد نے گزشتہ روز او جی سی ایل خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین سے ملاقات کی، جس دوران وفد کوخیبر پختونخوا میں آئل اینڈ گیس کے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر اوجی سی ایل خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو پرکشش مراعات اورسہولتوں پر مبنی پیکج کااعلان کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلیے دیے گئے پیکج سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلیے خصوصی اہمیت اختیارکرگیا ہے، ہمارے صوبے میں ہرطرح کی معدنیات خصوصاً تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
ادھر روسی وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام کے سلسلے میں بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ توانائی کے اس منصوبے سے دونوں ملکوں کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ بعد ازاں روسی کمپنیوں کے وفد نے آئل ریفائنری کیلیے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ آئل ریفائنری کے قیام سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔