امریکی خطرہ ایران نے طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دیدی

امریکی خطرے سے نمٹنے کیلیے ایران نے طالبان کی معاونت کافیصلہ کیا،وال اسٹریٹ

امریکی خطرے سے نمٹنے کیلیے ایران نے طالبان کی معاونت کافیصلہ کیا،وال اسٹریٹ . فوٹو رائٹرز

ایران نے امریکا سے نمٹنے کیلیے اپنے ملک کے مشرقی حصے میں طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے اور اس کی تنصیبات کو ممکنہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد تہران نے جوابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کو اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دینے کے علاوہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے چند میزائلوں کی فراہمی پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ رپورٹ میں سینئر افغان اور یورپی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران افغانستان میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے نظریات اور مذہبی اقدار کو مزید وسعت دے تاکہ وہ اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرسکے۔
Load Next Story