ڈیزل کی کمی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر برقرار
فیصل آباد، راولپنڈی، کوئٹہ،کراچی اورپاکپتن سیکشن پر 9 سے10گھنٹے تک لیٹ
ریلوے کے مالی بحران کے بعد ڈیزل کی کمی کے مسئلہ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ سے ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے اوررمضان المبارک میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، کراچی اورپاکپتن سیکشن پرٹرینیں 9 سے 10 گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچ رہی ہیں۔
دوسرے شہروں سے پشاور آنے والی ریل گاڑیاں بدستور لیٹ رہیں۔ کراچی سے آنے والی خیبر میل چار گھنٹے تاخیر دن کو گیارہ بجے پہنچی جبکہ کراچی سے آنے والی خوشحال خان ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے تین بجے کے بجائے دوبجے جبکہ کراچی سے آنے والی عوامی ایکسپریس شام چھ بجے کے بجائے دس بجے پہنچ سکی۔
روزہ داروںکو ٹرینوں کی تاخیرکی ذہنی کوفت کا سامناکرنا پڑا۔ لاہور ڈویژن میں انجنوںکی مطلوبہ تعدادپوری نہ ہونے سے برانچ لائنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کو انجن نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا جاتا ہے،گزشتہ روز بھی برانچ لائنوں پر چلنے والی تین ٹرینیںمنسوخ کردی گئیں۔