بلوچستان فائرنگ سے 2 ہلاکلاش ملی 6 افراد اغوا

نال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے احمد اور ببلو جاں بحق جبکہ محمد حسین زخمی ہوگیا.

نال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے احمد اور ببلو جاں بحق جبکہ محمد حسین زخمی ہوگیا. فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔


ایک لاش ملی ،نال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے احمد اور ببلو جاں بحق جبکہ محمد حسین زخمی ہوگیا، مند سے گذشتہ سال اغوا ہونیوالے نورمحمد کی لاش انتظامیہ کو ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیاگیا تھا۔

اوستہ محمد میں قبائلی شخصیت کے بیٹے خان محمد ڈنہ ، پسنی میں دوبھائیوں مولابخش اور الٰہی بخش کو اغوا کر لیا گیا، تربت میںمسلح افراد قادربخش، شکیل اورناصر نامی افراد کو اغوا کر کے لے گئے ، کوئٹہ میں ایف سی نے مبارک سمیت5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story