مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک 180 زخمی

خرابی کی وجہ سے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کو پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین نے ٹکر ماردی

ہلاک شدگان اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں فوجی چوکی پر خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک


جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔ مصری ریلوے اتھارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضلع خورشید کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کو پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین نے ٹکر ماردی جو قاہرہ سے اسکندریہ جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 20 افراد کو سزائے موت

ٹکر مارنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرین خراب ہونے کی وجہ سے خورشید اسٹیشن پر کھڑی تھی جب کہ عینی شاہدین نے بھی ٹرین کی حالت کو کافی خستہ حال قرار دیا۔ واضح رہے کہ مصر میں ٹرینوں کے حادثات عام ہیں۔

 
Load Next Story