سلمان اور شاہ رخ کے بعد اکشےبھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام
’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ ریلیز کے پہلے روز صرف 13 کروڑ دس لاکھ کا بزنس کرسکی
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ٹوائلٹ ایک پریم کتھا'' توقع کے خلاف شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ۔
2017 بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا، پہلے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ''ٹیوب لائٹ'' باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی پھر شاہ رخ خان کی ''جب ہیری میٹ سیجل'' شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور اب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ''ٹوائلٹ ایک پریم کتھا'' بھی باکس آفس پر اوسط درجے کا ہی بزنس کرسکی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انوپم کھیر ٹوائلٹ سے متعلق سوال پر برطانوی صحافی پر برس پڑے
اکشے کمار بھارتی فلم انڈسٹری کےواحد اداکار ہیں جو بالی ووڈ کے تینوں خانز کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عامر، سلمان اور شاہ رخ خان کے بعد شائقین اکشے کمار کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، جس کی وجہ ان کی فلموں میں بہترین کہانی کے ساتھ شاندار موسیقی اور بھرپورمزاح کی موجودگی ہے جسے دیکھنے لوگ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ''ٹوائلٹ ایک پریم کتھا'' کا انتظار بھی لوگ بے صبری سے کررہے تھے، فلم کی کہانی بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی گھروں میں بیت الخلا کی عدم دستیابی کے گرد گھومتی ہے ، بھارت میں کروڑوں لوگ اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین رفع حاجت کے لیے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ ریلیز سے قبل منفرد موضوع کے باعث فلم کو تجزیہ نگاروں کی جانب سے بہت اچھا رعمل حاصل ہواتھا اور امید کی جارہی تھی کہ یہ فلم بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی لیکن اکشے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ریلیز سے قبل لیک ہونے پر اکشے کمار کا مداحوں کے نام پیغام
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کے پہلے دن کے بزنس کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ریلیز کے پہلے روز صرف 13 کروڑ 10 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی ہے تاہم انہوں نے اگلے دودنوں میں بہتر بزنس کرنے کی توقع ظاہر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت کی جشن آزادی کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کریں گے اور شاید فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ''جب ہیری میٹ سیجل'' ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرسکی تھی جب کہ سلمان خان کی فلم ''ٹیوب لائٹ'' نے 21 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کیا تھا، کروڑوں میں بزنس کرنے کے باوجود ان دونوں فلموں کو باکس آفس پر ناکام قرار دے دیا گیا تھا جب کہ اکشے کمار کی ''ٹوائلٹ ایک پریم کتھا'' نے دونوں فلموں کے مقابلے میں کم بزنس کیا ہے۔