سپریم کورٹ نوازشریف کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہےاعتزازاحسن

سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،جواب توایسا ہی آناتھا،میرامؤقف درست ثابت ہوا

سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،جواب توایسا ہی آناتھا،میرامؤقف درست ثابت ہوا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنمااورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدربیرسٹراعتزا ز احسن نے کہاہے کہ سوئس حکام کوجبراًخط لکھوایاگیا،خط کاجواب توایسا ہی آنا تھا۔

میرامؤقف درست ثابت ہوا،اپنے صدرکودوسرے ملک کی عدالت میں گھسیٹنے کی مثال نہیں ملتی،اگر60ملین ڈالرکی بات تھی توسول مقدمہ کیوں نہیں چلایاگیا؟سپریم کورٹ نوازشریف کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔




اپنے انٹرویومیں اعتزازاحسن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسے متعلق طاہرالقادری کی پٹیشن پرسپریم کورٹ کے پاس کچھ راستے ہیں،پہلایہ کہ الیکشن سرپرہیں اورالیکشن کمیشن جب کام کررہاہے توہم الیکشن کمیشن کو کیسے برخاست کرسکتے ہیں؟دوسرایہ کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل تمام جماعتوںکے اتفاق رائے سے ہوئی ہے ۔انھوںنے کہا کہ طاہرالقادری کی پٹیشن پرسپریم کورٹ الیکشن میں تاخیرنہیں ہونے دے گی،الیکشن میں تاخیر نہ ہونے دینانوازشریف کی خواہش کی بھی تائیدہے۔

Recommended Stories

Load Next Story