انتخابات ملتوی ہوگئے تو پھر نہ جانے کب ہوں منور حسن
اسمبلیاں تحلیل نہ ہونے سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں، خیبر پختونخواکے وفود سے گفتگو
جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ انتخابات کے التوا اور طویل عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے بعض قوتیں متحرک ہوچکی ہیں ۔
وہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ منور حسن نے کہا انتخابات ایک بار ملتوی ہوگئے تو پھر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کب ہوں،پوری قوم اوراپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکراس سازش کا مقابلہ کرناہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت صرف ایک ماہ رہ گئی ہے لیکن اسمبلیاںتحلیل اورانتخابات کی تاریخ کا ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے روز بروز نئے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں ۔ منور حسن نے کہا کارکن آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں، جماعت اسلامی اپنے پرچم اور انتخابی نشان '' ترازو'' پر ہی انتخابات میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری طرف چاروں صوبوں میں حالات کے مطابق سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے۔