بھارت آگسٹا ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اطالوی دفاعی کمپنی کا سربراہ بھارتی عہدیداروں کورشوت دینے کے الزام میں گرفتار

اطالوی دفاعی کمپنی کا سربراہ بھارتی عہدیداروں کورشوت دینے کے الزام میں گرفتار، آگسٹا ہیلی کاپٹربنانے والی کمپنی کا سربراہ نظر بند فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے اٹلی سے آگسٹا ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری عہدے داروں کی جانب سے خریداری کے معاہدے میں رشوت لیے جانے کی تحقیقات سی بی آئی کرے گی۔ بھارت نے 2010 میں اٹلی کی ایک کمپنی سے 12 آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر تقریباً 75 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے جو رواں سال بھارت کو دیے جائیں گے۔اٹلی کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بھارتی عہدے داروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا تھا۔




اطالوی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو کرپشن کے الزامات کے تحت اٹلی میںگرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ آگسٹا ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی کے سربراہ کوگھر پر نظربندکردیاگیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی اخبار نے کہا ہے کہ بھارت امر یکا سے 180ارب روپے کا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم خریدے گا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان ایک اورجنگی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
Load Next Story