مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید
بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران مسجد کو شہید اور 3 مکانات تباہ کردیے
OKARA:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران مسجد کو شہید اور 3 مکان بھی تباہ کردیے۔ ادھر شوپیاں کے ضلع زیناں پورا میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید
شوپیاں میں کشمیری مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجین میں بھی بھارتی پولیس کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری شہید
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 33 کشمیری شہید جب کہ 565 زخمی ہوئے۔