نائسا کا والدین کے نقش قدم پرچلنے سے صاف انکار

نائسا دیوگن کواداکاری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے

کاجول نے انٹرویو کے دوران بیٹی کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی: فوٹوفائل

ISLAMABAD:
ناموربالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا شمار شوبز کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں نے اپنے کیرئیر کیلئےفلم انڈسٹری کا انتخاب کیا اوراب ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بھی فلم انڈسٹری میں اپنا کیرئیر بنائیں تاہم ان کی بیٹی نائسا نے والدین کے نقش قدم پر چلنے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ان دنوں فلمی ستاروں کے بجائے ان کے بچوں کے چرچے ہیں، وہ کیا کرتے ہیں کہاں جاتے ہیں اور مستقبل میں کیا بننا چاہتے ہیں، میڈیا ایسی خبروں کو خوب جگہ دیتا ہے۔ زیادہ تراداکاروں کے بچے اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں جن میں سے بہت سے 'اسٹارکڈز' توفلموں میں انٹری بھی کرچکے ہیں اور خاصے کامیاب بھی ہوئے لیکن چند ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کسی اورفیلڈ میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں اوران ہی میں سے ایک کاجول اور اجے دیوگن کی 14 سالہ بیٹی نائسا دیوگن ہیں جو اداکارہ کے بجائے شیف بننا چاہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کیلیے کیریئر کی قربانی نہیں دی، کاجول


بھارتی میڈیا کے مطابق نائیسا دیوگن کو اداکاری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے، وہ ایک کامیاب شیف بننا چاہتی ہیں اورانہوں نے ابھی سے اس کی پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نائسا کو کھانا بنانے کا بہت شوق ہے وہ بہت اچھی بیکنگ کرتی ہے اور بہت لذیذ براؤنی بناتی ہے، اس کے ہاتھ کی بنی ہوئی براؤنی مجھے اوراجے کو بہت پسند ہے تاہم یہ اس کا صرف شوق نہیں ہے بلکہ وہ مستقبل میں بھی اسی فیلڈ میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایک کامیاب شیف بننا چاہتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول کی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ

کاجول نے مزید کہا کہ وہ اور اجے کبھی بھی اپنی بیٹی پر اداکارہ بننے کیلئے زور نہیں دیں گے بلکہ ہماری طرف سے پوری آزادی ہے کہ نائسا جو بننا چاہتی ہے بنے۔
Load Next Story