آئی پی ایل ’’ماسٹر مائنڈ ‘‘ للت مودی نے کرکٹ سے ناطہ توڑ لیا

بی سی سی آئی وعدہ نبھا کر راجستھان کو فنڈز جاری کردے، سابق آفیشل کی اپیل

میری آمد پر بھارتی بورڈ کی آمدن 260 کروڑ تھی، جاتے وقت47600 کروڑ کرگیا۔ فوٹو: فائل

راجھستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور آئی پی ایل کے ' ماسٹر مائنڈ' نے ہفتے کو بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راہول جوہری کے نام تحریرکردہ خط کے علاوہ انھوں نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

للت نے کہا کہ میں بھارتی کرکٹ میں اپنے حصے کا کردار ادا کرچکا ہوں اور اب مجھے کرکٹ کے انتظامی امور کا حصہ نہیں بننا چاہتا، اس موقع پر انھوں نے شائقین کرکٹ اور کھیل سے جڑے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے آئی پی ایل کا خواب مکمل کرنے میں ان کا ساتھ نبھایاتھا، جوہری کے نام خط میں انھوں نے دیگر باتوں کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو منافع کماکر دینے میں اپنے کردار کا بھی ذکرکیا۔


راجھستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب میں بی سی سی آئی میں آیا تھا تو اس کی آمدنی 260 کروڑ روپے تھی اس کے برعکس 2010 میں میرے جانے پر یہ آمدنی بڑھ کر 47600 کروڑ تک پہنچ چکی تھی، اس کے علاوہ انھوں نے حکام کو یہ بھی باور کرایا کہ 2010 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 11 بلین امریکی ڈالر تھی جبکہ آج یہ گراوٹ کے بعد 4 بلین ڈالر رہ گئی ہے، اس کے علاوہ انھوں نے شردپوار کی بطور بورڈ چیف کاوشوں کا بھی ذکر کیا جبکہ سری نواسن کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

للت مودی نے مزید کہا کہ میں نے یہی سوچ راجستھان کرکٹ میں بھی اپنائی اور یہاں بھی کھیل کو فروغ دیا، تاہم اب میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنا کردار مکمل کرچکا اور اب بورڈ کی باری ہے، اس لیے میں بورڈ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے خود کو تمام کرکٹ انتظامی امور سے الگ کررہا ہوں، انھوں نے جوہری سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ راجستھان کرکٹ باڈی کے روکے ہوئے فنڈز اب فوری جاری کردیں، مجھے امید ہے کہ میری وجہ سے ریاستی کرکٹ پر عائد پابندی بھی اب ختم کردی جائیں گی، مجھے پوری امید ہے کہ بورڈ اپنے وعدے کو وفا کریگا۔

 
Load Next Story