کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی جسم پرتشدد کے نشانات تھے رپورٹ
کامران فیصل کے کمرے سے کچھ فنگر پرنٹس ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ فرانزک رپورٹ
فرانزک لیب پنجاب نے رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوادی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی جسم پرتشدد کے نشانات تھے۔
ذرائع کے مطابق فرانزک لیب میں کامران فیصل کے جسم کے پانچ مختلف حصوں کے نمونہ جات کے ٹيسٹ لئے گئے تھے، رپورٹ کے مطابق کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں تاہم ان کے جسم سے کوئی نشہ آور چیز کے آثار نہیں ملی، فرانزک رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کامران فیصل کے کمرے سے کچھ فنگر پرنٹس ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس کے مطابق کامران فیصل کی موت خودکشی ثابت نہیں ہوتی ۔