آرمی چیف نے واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا
پرچم 400 فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا ہے جب کہ اس کی چوڑائی 80 فٹ ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔
12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ جب کہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔
پرچم کے اوپری کنارے پر ''اللہ اکبر'' بھی کندہ ہے۔ پاکستانی پرچم کو بھارت میں بھی دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس کے علاوہ فضا ''اللہ اکبر'' اور ''پاکستان زندہ باد'' کے نعروں سے گونج اٹھی۔