لاہور انڈین ہائی کمیشن نے بھارتی شاعر گلزار کو وطن واپس بھجوا دیا

گلزارنے منگل کو اپنے آبائی شہر دینہ کا دورہ کیا جبکہ آج شام انہوں نے لٹریری فیسٹیول کے لئے کراچی روانہ ہونا تھا،ذرائع

گلزارنے منگل کو اپنے آبائی شہر دینہ کا دورہ کیا جبکہ آج شام انہوں نے لٹریری فیسٹیول کیلئے کراچی روانہ ہونا تھا، ذرائع ، فوٹو : اے ایف پی

بھارتی ہائی کمیشن نے لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لئے آنے والے بھارتی شاعر گلزار، فلم میکر وشال بھردواج اور ان کی اہلیہ ریکھا بھردواج کوپاکستان سے واپس بھارت بھجوادیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی شاعر گلزار نے 14 فروری سے کراچی میں ہونے والے 3 روزہ لٹریری فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی جبکہ موسیقار وشال بھردواج نے لاہور میں پاکستانی قوالوں کے ساتھ قوالی ریکارڈ کرنا تھی۔

تینوں فنکاروں کو بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے بدھ کی صبح واپس بھارت بھجوا دیا ہے،ذرائع کے مطابق گلزار پیر کی رات لاہور آئے ، انہوں نے منگل کو اپنے آبائی شہر دینہ کا دورہ کیا جبکہ آج شام انہوں نے لٹریری فیسٹیول کے لئے کراچی روانہ ہونا تھا۔
Load Next Story