سندھ اسمبلی میں بچوں کی لازمی اور مفت تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور

پرائیویٹ اسکول بھی کلاس کی تعداد کے مطابق 20 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہوں گے، بل کا متن

بل کے تحت بچوں کو تعلیم کے لئے اسٹیشنزی، کتابیں، اسکول بیگز اور سفری سہولیات حکومت برداشت کرے گی فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ اسمبلی میں 5 سال سے 16 سال کے بچوں کی لازمی اورمفت تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال سے 16 سال تک کے بچوں کی لازمی مفت تعلیم کا بل وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے پیش کیا جو اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کے تحت بچوں کو تعلیم کے لئے اسٹیشنزی، کتابیں، اسکول بیگز اور سفری سہولیات حکومت برداشت کرے گی جبکہ پرائیویٹ اسکول بھی کلاس کی تعداد کے مطابق 20 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہوں گے اورنجی اسکول مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات سے کوئی فیس وصول نہیں کریں گے ، بل کے مطابق جو نجی اسکول حکومت سے مراعات نہیں لے رہے وہ بھی 5 فیصد طلبا کو مفت داخلے دینے کے پابند ہوں گے۔

 
Load Next Story