اسٹیٹ بینک اورایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے حوالے سے ایف بی آر الیکشن کمیشن کی مدد کرے گا۔
ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے انتخابات میں امیدواروں کے مالی امور اور نادہندگی کے حوالے سے اسکروٹنی کے عمل میں الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے حکام نے شرکت کی۔ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کے عمل میں چیف الیکشن کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سب ملک میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے حوالے سے ایف بی آر الیکشن کمیشن کی مدد کرے گا اورامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کی تصدیق کا عمل 10 روز میں مکمل کرے گا۔
ایف بی آر موجودہ اعلامیےکے مطابق نئی ضروریات کے مطابق تبدیلیاں لائے گا جبکہ اسٹیٹ بینک قرض معاف کرانے یا نادہندہ کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔