آسٹریلوی نائب وزیراعظم کو دہری شہریت پر نااہلی کا خطرہ
نائب آسٹریلوی وزیراعظم بارنابی جوئس کے نیوزی لینڈ کے شہری ہونے کا انکشاف
آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوئس دہری شہریت کی وجہ سے نااہلی کے خطرے سے دوچار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوئس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ نیوزی لینڈ کے بھی شہری ہیں جس کے نتیجے میں ان کی نااہلی کا خطرہ ہے کیونکہ آسٹریلوی آئین کے تحت سرکاری عہدے داروں کے دہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔
بارنابی جوئس کی نااہلی کی صورت میں آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال کی اقتدار پر گرفت کمزور ہوجائے گی۔
نیوزی لینڈ کے وزیر داخلہ پیٹر ڈون نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نائب وزیراعظم بارنابی جوئس ان کے ملک کے شہری ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کے قانون کے تحت اس کے شہری کا بچہ کسی بھی ملک میں پیدا ہو اسے نیوزی لینڈ کی شہریت خود بخود مل جاتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی نائب وزیراعظم بارنابی جوئس نے اپنی دہری شہریت چھپائی نہیں بلکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے ان سے رابطہ کرکے آگاہ کیا کہ وہ نیوزی لینڈ کی شہری ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے والد نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔
بارنابی جوئس نے اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا کیونکہ انہوں نے کبھی نیوزی لینڈ کی شہریت کے لیے اپلائی نہیں کیا۔ انہوں نے مسئلے پر آسٹریلوی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بارنابی جوئس نے کہا کہ آسٹریلیا کی نصف آبادی غیرملکی والدین کی اولاد ہے، ایسے میں بڑا مسئلہ پیدا ہوجائے گا اگر وہ دہری شہریت کی حامل بن جائے۔
واضح رہے کہ بارنابی جوئس آسٹریلوی نیشنل پارٹی کے رہنما ہیں اور 2005 سے اسمبلی کے رکن ہیں جب کہ وہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے مشہور ہیں۔