جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ12 فیصد کمی سے1162 ارب ڈالر رہ گیا
جولائی سے جنوری2013تک پاکستان نے مختلف ممالک سے 2.44 فیصد کمی سے 25 ارب 68 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کیں
پاکستان کو تجارت میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ (جولائی2012 تاجنوری 2013) کے دوران 11 ارب 61 کروڑ 70لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ۔
جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 12.05 فیصد کم ہے، جولائی 2011 سے جنوری2012 تک تجارتی خسارے کی مالیت 13 ارب 20 کروڑ90لاکھ ڈالر رہی تھی، تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ مذکورہ مدت میں برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہے تاہم اس دوران درآمدات میں بھی کمی آئی، گزشتہ 7ماہ کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک کو 14 ارب 6 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں ۔
جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 13ارب 11کروڑ80لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 7.24 فیصد زیادہ ہے، جولائی سے جنوری2013تک پاکستان نے مختلف ممالک سے 2.44 فیصد کمی سے 25 ارب 68 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کی مالیت 26ارب 32 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں برآمدات کی مالیت 2ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر، درآمدات کی مالیت 3 ارب 76 کروڑ 30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 74کروڑ ڈالر رہا جو جنوری2012 میں ہونے والے 1ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 0.40 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ ماہ برآمدات سال بہ سال 5.58 فیصد اور درآمدات 3.12 فیصد زائد رہیں، جنوری 2012 میں برآمدات کی مالیت 1 ارب 91 کروڑ60لاکھ ڈالراور درآمدات کی مالیت 3ارب 64کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھی، اسی طرح جنوری 2013 میں دسمبر2012 کے مقابلے میں برآمدات 2.74 فیصد، درآمدات 2.48 فیصد اور تجارتی خسارہ 2.17 فیصد زائد رہا، دسمبر 2012 میں برآمدات کی مالیت 1ارب 96 کروڑ 90لاکھ ڈالر، درآمدات کی مالیت 3ارب 67 کروڑ 20لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 70 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا تھا۔