آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنرگیند لگنے سے زخمی
جوش ہیزل وڈ کی تیز رفتار گیند گردن پر لگنے سے وارنر زمین پر گر پڑے
KARACHI:
آسٹریلوی بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
آسٹریلوی شہر ڈارون میں دورہ بنگلادیش سے قبل تربیتی کیمپ میں تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز ڈیوڈ وارنر نے جوش ہیزل وڈ کے باؤنسر کو کھیلنے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار گیند ان کی گردن پر لگی جس سے وہ زمین پر گر پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپ ہیوز کی آخری رسومات آسٹریلیا میں ادا کردی گئیں
جوش ہیزل وڈ اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے ڈیوڈ وارنر کو اٹھایا تاہم چوٹ کی شدت کے باعث وارنر فوری طورپر میدان سے باہر چلے گئے۔
واضح رہے کہ 2014 میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔