ڈگری احتجاج پر لاپتا نو مسلم بازیاب عدالت میں پیش
سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد شیخ نے نوجوان کو 3 دن کے لیے دارالامان بھیج دیا۔
ISLAMABAD:
ڈگری میں گزشتہ دنوں ہندو مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے نوجوان کی پرسرار گمشدگی کے بعد علما کرام کے احتجاج پرپولیس نے نو مسلم نوجوان کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا.
سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد شیخ نے نوجوان کو 3 دن کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری میں گزشتہ دنوں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے نوجوان عمر شیخ کے پراسرار طور پر غائب ہوجانے پر علما کے احتجاج کے بعد ڈگری پولیس نے ستومیل کے مقام سے نوجوان کو بازیاب کراکر ڈگری کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ نوجوان کے والدین ڈگری میں رہائش پذیر ہیں جس سے وہ ملنے کے لیے آیا کرتا تھا، نو مسلم نوجوان کی عدالت میں پیشی کے وقت داڑھی منڈھی ہوئی تھی جس پر علما نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔