حکمرانوں کی کرپشن نے تمام ادارے تباہ کر دیے فنکشنل لیگ
نوجوان بھوک اور بدحالی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، بدامنی کا دور دورہ ہے، ذوالفقار
لاہور:
موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، نوجوان نسل بھوک اور بدحالی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔
کرپشن نے ادارے تباہ کر دیے، ان خیالات کا اظہار فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما ملک ذوالفقار روشن نے ایم ایس ایف کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ امن وامان کے دعوے کرتے ہیں،کراچی میں بے گناہ لوگوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔ پورے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہے، جبکہ بدامنی کی وجہ سے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے،الیکشن میں فنکشنل لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، اس موقع پر سینیئر نائب صدر اقبال بھٹی، نائب صدر ڈاکٹر مقبول، جنرل سیکریٹری غلام قادر قریشی جوائنٹ سیکریٹری شاہد عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔