اسمتھ کا آج جنوبی افریقہ کیلیے بطورکپتان100واں ٹیسٹ
نیولینڈز میں پاکستان نے دو میچ کھیلے ہیں دونوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گریم اسمتھ جمعرات کو بطور کپتان100 ویں ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کریں گے۔
انھوں نے ایک میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے،نیولینڈز ان کا پسندیدہ گرائونڈ ہے، وہ یہاں13میں سے8 ٹیسٹ جیت چکے،4ڈرا کیے جبکہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کیا، پروٹیز کیلیے یہ گراؤنڈ خوش قسمتی کی علامت ہے، 1991میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے ٹیم نے یہاں 17ٹیسٹ جیتے، تینوں شکستیں آسٹریلیا کے ہاتھوں ملیں۔
آخری 9میچز سے اسے یہاں ناقابل شکست کا درجہ حاصل ہے، ان میں سے7میںفتوحات حاصل ہوئیں، اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم اپنے دونوں ٹیسٹ ہار چکی، 2003میں اننگز اور 142رنز جبکہ2007میں5 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، نیولینڈز میں آسٹریلوی ٹیم نے 2011میں47 جبکہ رواں برس نیوزی لینڈ نے 45رنز پر ہتھیار ڈالے تھے۔
حیران کن طور پر مذکورہ دونوں اننگز میں اسٹین نے2، فلینڈر نے 5اور مورکل نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دریں اثنا کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک بائوچر کو خراج تحسین ادا کیا جائے گا، وہ گذشتہ برس دورہ انگلینڈ میں آنکھ زخمی ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہو گئے تھے۔