ومبلڈن میں دوسری چھت کی تنصیب کیلیے حکام نے 175 ملین پاؤنڈ قرضہ لے لیا

حکام نے آئندہ پانچ برسوں میں منافع کا اندازہ لگا رکھا ہے، جس سے وہ یہ قرضے کی رقم بھی بتدریج ادا کرتے رہیں گے۔

دیگر رقم کو دیگر کورٹس کی بہتری کیلیے خرچ کیلیے کیا جائیگا۔ فوٹو: نیٹ

KARACHI:
ومبلڈن میں دوسری حرکت پذیر چھت نصب کرنے کیلیے رقم ادھار لے لی گئی ہے۔


آل انگلینڈ کلب کے اس انکشاف کے مطابق کمپنی نے ایچ ایس بی سی بینک سے ستمبر 2016 میں لون کی رقم 175 ملین ڈالرتک کرلی ہے، اس سے چھت کی تنصیب کے علاوہ ٹینس کورٹ میں نشستوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، 71 ملین پاؤنڈ کا ادھار چھت اور شائقین کی گنجائش بڑھانے میں استعمال کیا جائیگا۔ دیگر رقم کو دیگر کورٹس کی بہتری کیلیے خرچ کیلیے کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ یہ سب ومبلڈن کے ' ماسٹرپلان' کا ہی حصہ ہے جبکہ حکام نے آئندہ پانچ برسوں میں 125 ملین منافع کا اندازہ لگا رکھا ہے، جس سے وہ یہ قرضے کی رقم بھی بتدریج ادا کرتے رہیں گے۔
Load Next Story