کورکمانڈرز کانفرنس آج ہوگی افغان حکمت عملی پرغور ہوگا

آرمی چیف لندن میں ہونیوالے سہ فریقی مذاکرات پرکورکمانڈرزکواعتمادمیں لینگے

آرمی چیف لندن میں ہونیوالے سہ فریقی مذاکرات پرکورکمانڈرزکواعتمادمیں لینگے۔ فوٹو: فائل

کور کمانڈر کانفرنس آج جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور خطے سمیت پاک افغان باڈر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔




عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف حال ہی میں برطانیہ میں ہونیوالی سہ فریقی مذاکرات میں افغان طالبان سے مفاہمت کے متعلق حکمت عملی پر کورکمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد افغانستان کے بارے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹوں کی تصدیق کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق کانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ اور افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔
Load Next Story