سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب
مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے سردار یعقوب ناصر کی بطور قائم مقام صدر توثیق کر دی ہے
سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں چیرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے سردار یعقوب ناصر کا نام بطور قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) پیش کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے توثیق کے بعد سردار ناصر کو صدر منتخب کرلیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا
سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما ہیں اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقے لورا لائی سے کامیاب ہوئے تھے۔
واضح نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا۔