انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا 13 جنوری سے آغاز شیڈول جاری
انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور بھارت 3، 3 جبکہ پاکستان 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ کا آغاز 13 جنوری سے ہو گا.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 کیلئے 22 روزہ ایونٹ میں شریک 16ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور کینیا، گروپ بی میں بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے اور پاپوا نیوگنی جب کہ گروپ سی میں پاکستان، افغانستان، آئرلینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، نیمبیا، کینیڈا اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور بھارت 3، 3 مرتبہ فاتح رہ چکے ہیں جبکہ پاکستان 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔