صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 7 شدت پسند ہلاک

امریکی فورسز نے موغادیشو کے جنوب مغرب میں الشباب گروپ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا، افریقی کمانڈ

امریکی فورسز نے موغادیشو کے جنوب مغرب میں الشباب گروپ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا، افریقی کمانڈ

صومالیہ میں امریکا نے فضائی حملہ کر کے شدت پسند گروہ الشباب کے 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے افریقا کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فورسز نے بدھ اور جمعرات کے روز موغادیشو کے جنوب مغرب میں 320 کلومیٹر پر صومالین فورسز کے تعاون سے 3 فضائی کارروائیاں کر کے الشباب کے 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

افریقی کمانڈ کے مطابق اس شدت پسند گروہ کو کالعدم تنظیم القاعدہ کی پشت پناہی حاصل ہے جو صومالیہ کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں فوجیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
Load Next Story