سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے سپریم کورٹ

سفارتخانوں کو پولنگ اسٹیشن بناکر تارکین وطن کو انتخابی عمل میں شریک کیا جائے۔ سپریم کورٹ

سفارتخانوں کو پولنگ اسٹیشن بناکر تارکین وطن کو انتخابی عمل میں شریک کیا جائے۔ سپریم کورٹ. فوٹو ایکپسریس

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوحکم دیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور سفارتخانوں کو پولنگ اسٹیشن بناکر تارکین وطن کو انتخابی عمل میں شریک کیا جائے۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور دیگر کی تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ ووٹ رجسٹرڈ کرانے والے تارکین وطن کو بیلٹ پیپر ای میل کے ذریعے بھجوا یا جائے تاکہ تارکین وطن بیلٹ پیرسیل کر کے سفارتخانوں میں پول کریں، اس مقصد کے لئے نادرا الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرے اوراس بات کو یقینی بنائے کہ الیکشن سے قبل تارکین وطن کو نائی کوپ کارڈ مل جائیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو الیکشن سے پہلے کی جائے تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں عدالت نے صرف سفارشات دی ہیں، کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story