جنوبی افریقہ کے معذورایتھلیٹ’’ آسکر پسٹورس‘‘ نے گولی مارکراپنی دوست کوہلاک کردیا

آسکر نے اپنی دوست کو چور سمجھ کر گولی چلادی جو ان کے سر اور بازو پر لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی

پڑوسیوں نے آسکرپٹورس کے گھر سے فائر کی آوازسن کر پولیس کو اطلاع دی، فوٹو:فائل

دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقہ کے تیز تیرین ایتھلیٹ آسکر پسٹورس نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبت کا جنازہ نکال دیا ، گھر میں آئی اپنی ہی دوست کو چور سمجھ کر گولیوں سے چھنی کر دیا۔


جنوبی افریقہ کے پیرا اولمپئین آسکر پسٹورس جنہیں بلیڈ رنز بھی کہا جاتا ہے ، آج صبح پریٹوریا میں واقع ان کے گھر میں گولیاں چلنے کی آواز پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ان کے گھرسے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جس لڑکی کی لاش ملی ہے وہ آسکر کی دوست تھی جو ان سے ملنے ان کے گھر آئی اور آسکر نے انہیں چور سمجھ کر گولیاں چلادیں جو ان کے سر اور بازو پر لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
Load Next Story