کشمیری رہنما افضل گروکی پھانسی پرافسوس ہے پاکستان انہیں شہید مانتا ہے دفترخارجہ

مولانا فضل الرحمان اپنے طور پر طالبان سے ملنے گئے ان کے دورے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

فلسطینی صدرمحمود عباس جمعہ کو دوروزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افضل گرو کو پھانسی دینے پر افسوس ہوا،پاکستان انہیں شہید مانتا ہے۔

اسلام آبادمیں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ فلسطینی صدرمحمود عباس جمعہ کو دوروزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،شما لی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے سے متعلق دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں شمالی کوریاکو عالمی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہئے۔


طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 28 طالبان قیدی رہا کیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پالیسی نہیں بدلی،مولانا فضل الرحمان اپنے طور پر طالبان سے ملنے گئے ان کے دورے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےگوادر پورٹ پر پاک چائنہ تعاون کے حوالے سے بھارت کے اعتراض کو مسترد کردیا اور ایبٹ آباد رپورٹ منظر عام پر آنے کا انتظار ہے جبکہ پاک افغان علما کانفرنس 10 مارچ کو کابل میں ہو گی۔
Load Next Story