ورلڈ الیون کا دورہ ہاشم آملہ اورعمران طاہرپاکستان آنے پرآمادہ
آئی سی سی ورلڈ الیون کا ستمبرمیں دورہ پاکستان شیڈول ہے
ہاشم آملہ اورعمران طاہر نےورلڈ الیون کی طرف سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنےکیلیے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔
ستمبرمیں شیڈول ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹرزہاشم آملہ اورعمران طاہرنے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکے بھائی اینڈی فلاورکو ورلڈ الیون کا منیجرمقررکیا گیا تھا جو ورلڈ الیون کے انتخاب کیلیے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطےمیں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ہاشم آملہ اورعمران طاہرکی آمادگی کے بعد دونوں پلئیرز کےساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ آئندہ چند روز میں ورلڈ الیون کیلیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کا ستمبرمیں دورہ پاکستان شیڈول ہے اورلاہورمیں 10 سے 15 ستمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کے امکان ہے۔ مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔